22 اپریل 2025 - 15:08
پاکستان: فلسطین کی حمایت میں اٹھنے والی تحریک خوش آئند ہے / پاکستان میں اسرائیل کے حامیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، علامہ سید جواد نقوی

تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے فلسطین و غزہ کی حمایت میں اٹھنے والی حالیہ عوامی تحریک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ لہر تاخیر سے اٹھی [۔۔۔]

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا / علامہ سید جواد نقوی نے فلسطین و غزہ کی حمایت میں اٹھنے والی حالیہ عوامی تحریک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ لہر تاخیر سے اٹھی لیکن اب ملک کے مختلف طبقات اس میں متحرک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے 19 ماہ کی قومی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا، خاص طور پر اس وقت جب غزہ میں شدید ظلم کے باوجود مزاحمت امید بن چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے جذبات ایسے عوامل سے متاثر ہوتے ہیں جو بعض اوقات شدید ظلم پر بھی خاموشی اختیار کروا دیتے ہیں اور کبھی اچانک انہیں جوش دلا دیتے ہیں، ان محرکات کی شناخت ضروری ہے تاکہ قومی بیداری کو وقتی نہ ہونے دیا جائے بلکہ اسے مستقل شعور میں ڈھالا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ اب جبکہ یہ تحریک ایک قومی شکل اختیار کر رہی ہے ، ہر پاکستانی کو فرقہ واریت یا جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس میں عملی شرکت کرنی چاہئے، فلسطین کی حمایت ایک ایسا مرکز ہے جو پاکستانی قوم کو ملتِ واحدہ بنا سکتا ہے۔

‍پاکستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق، علامہ سید جواد نقوی نے پاکستان میں سرگرم اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں کو خبردار کیا اور کہا کہ اب علامتی احتجاجی ریلیوں اور جلوسوں کا دور گذر چکا ہے اور پاکستان میں عملی اقدامات کی باری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اس دوران شدید ظلم و جبر کا سامنا رہا لیکن انہوں نے استقامت کی۔

انھوں نے کہا کہ اب جبکہ پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں شروع ہونے والی تحریک ملک گیر ہو چکی ہے؛ ضروری ہے کہ لوگ جماعتی اور فرقہ وارانہ رجحانات کے بالائے طاق رکھ کر فلسطین کی حمایت میں شریک ہوجائیں اور فلسطین کی حمایت پاکستان کے اندر قومی اتحاد و یکجہتی پر منتج ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا اگلا مرحلہ سڑکوں پر ریلیاں نکالنے سے آگے بڑھنے اور عملی اقدامات کا مرحلہ ہونا چاہئے، اور وہ یہ ہے کہ پاکستان میں صہیونی مفادات کے لئے واضح پیغام بھیجا جائے، اور ان کو بتا دیا جائے کہ "پاکستان میں اسرائیل کے حامیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے"۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو کمپنیاں اور ادارے جو صہیونی یا اسرائیلی سرمایے سے وابستہ ہیں، انہیں محسوس ہونا چاہئے کہ ان کے مفادات پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

ان کا کہنا تھا: امریکہ اسرائیل کے ہر ظلم و جرم کی پشت پر کھڑا ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں آگے آگے ہے۔

علامہ سید جواد نقوی نے آخر میں اس امید کا اظہار کیا کہ بیداری کی یہ لہر ایک منظم اور مستقل آگہی میں بدل جائے اور پاکستان دنیا کے مظلوموں کا مؤثر ترجمان بن جائے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha